12 جون، 2009، 9:00 AM

صدارتی انتخابات

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج صبح 8 بجے سے دسویں صدارتی انتخابات کا آغاز ہوگيا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج صبح 8 بجے سے دسویں صدارتی انتخابات کا آغاز ہوگيا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج صبح 8 بجے سے دسویں صدارتی انتخابات کا آغاز ہوگيا ہے صدارتی انتخابات میں 46 ملین سے زائد ووٹرزآج صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں آج صبح 8 بجے سے دسویں صدارتی انتخابات کا آغاز ہوگيا ہے صدارتی انتخابات میں 46 ملین سے زائد ووٹرزآج صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ دسویں صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ،سابق وزیر اعظم میر حسین موسوی ، سابق پارلیمنٹ اسپیکر مہدی کروبی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر محسن رضائی  چار امیدوار حصہ لے رہے ہیں اصل مقابلہ صدر محمود احمدی نژاد اور سابق وزیر اعظم میر حسین موسوی کے درمیان نظر آ رہا ہے۔ انتخابات میں وہ افراد شرکت کرسکتے ہیں جن کی عمرآج  18 سال مکمل ہو گئی ہو۔

ایران کے تیس صوبوں کے تین سو سولہ شہروں میں صبح آٹھ بجے سے لیکر رات چھ بجے تک پینتالیس ہزار پولنگ بکسوں میں ووٹنگ جاری رہے گی انتخابات کے وقت کو رات بارہ بجے تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ ایران سے باہر رہنے والے ایرانیوں کیلیے امریکہ اور عراق سمیت تقریباً 50 سے زائد ممالک میں بھی ایرانی سفارت خانوں اور کلچرل سینٹروں میں پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اس وقت تمام مبصرین کا خیال ہے دسویں صدارتی انتخابات میں حق رائے دہی کے استمعال کا نیا ریکارڈ قائم ہوگا۔

 

News ID 894871

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha